ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ صارفین کیلئے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگی ایل پی جی خریدنے والوں کےلیےاچھی خبر اا گئی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 50 روپےکی بڑی کمی کا قوی امکان ہے، 16 اکتوبر تک لوڈ کیے گئے ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے ۔
کنوینر ایف پی سی سی آئی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی علی حیدر نے کہا کہ ایران پاکستان بارڈر پر ایک ہزار ایل پی جی باؤزر لائن میں کھڑے ہیں جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی شروع ہو جائے گی، اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا درست نہیں ہے، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر ہونا چاہیے۔
علی حیدر کا کہناتھا کہ ایک ہزار ایل پی جی باؤزر کی درآمدی جی ڈی فائل کرنے کی اجازت مل گئی ہے، اکتوبر میں پاکستان نے ایل پی جی کے پانچ جہاز درآمد کیے، اکتوبر میں مجموعی طور پر 22 ہزار ٹن ایل پی جی پاکستان درآمد کی گئی، پاکستان میں ایل پی جی کی مجموعی یومیہ طلب 12 سے 13 ہزار ٹن ہے، کراچی میں ایل پی جی کی یومیہ طلب 4سے5ہزارٹن ہے۔
