سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، انہیں سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں،عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کا فردوس شمیم نقوی کے کام کرنے کے طریقہ کار سے کبھی اتفاق نہیں رہا، لیکن انہوں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور دونوں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا فردوس بھائی پی ٹی آئی کے ایک مخلص کارکن ہیں اور ان کے استعفیٰ پر انہیں ذاتی طور پر بہت افسوس ہوا ہے۔
سلمان اکرم راجہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موصوف کو نہ تو سیاست کی الف بے کا پتہ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کی اصل روح کا۔دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ جیسے گھس بیٹھئے لوگوں سے جان نہیں چھڑاتی، اس وقت تک پارٹی کا مذاق بنتا رہے گا۔
