سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا الزام، ایم سی بی بینک اورماڑہ کے آپریشنل منیجر گرفتار، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)این سی سی آئی اے بلوچستان نے ایم سی بی بینک اورماڑہ کے آپریشنل منیجر محمد یونس ولد رحمت اللہ سکنہ گوشتنگ چاہسر کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق، محمد یونس کے خلاف این سی سی آئی اے کے متعلقہ قانون کے تحت باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اٹلسنقشے دیکھیں
