سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کی سردار یار محمد رند سے اہم ملاقات: ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

رند قلات کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے وفد کا شاندار استقبال: بلوچستان کے قبائلی حالات اور عوامی مسائل کے حل پر گفتگو


کوئٹہ(ڈیلی قدرت )جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مولانا سراج الحق نے رند قلات، کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں سردار یار محمد رند نے اپنی رہائش گاہ پر مولانا سراج الحق اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتباک استقبال کیا۔اس اہم ملاقات کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر مجید بادینی،

سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی اور رند اقوام کے دیگر معتبرین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بلوچستان کے سیاسی و قبائلی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کو درپیش مختلف درپیش مسائل پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے، عوامی مسائل کے فوری حل اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert