بلوچستان کی باصلاحیت خواتین کو نظرانداز کر کے بی اے پاس چوہدری کو مسلط کرنا صوبے کی توہین ہے: ایڈووکیٹ تانیہ بازئی

تعلیم یافتہ اور قابل خواتین کی حق تلفی بند کی جائے، خواتین کو محض رسمی نمائندگی تک محدود رکھنا حکومتی ناانصافی ہے: معروف قانون دان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) معروف قانون دان ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اعلی تعلیم یافتہ باصلاحیت اور تجربہ کار خواتین موجود ہیں جو تعلیم، بیوروکریسی عدلیہ اور دیگر اہم شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ایسے میں یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ جب صوبے میں قابل خواتین موجود ہیں تو ان کی نمائندگی کو ترجیح کیوں نہیں دی جاتی اور ایک بی اے پاس چوہدری کو آگے لانے کی کیا ضرورت پیش آتی ہے کیا بلوچستان کی اعلی تعلیم یافتہ خواتین اس نمائندگی کی اہل نہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو محض رسمی نمائندگی تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی قابلیت، تعلیمی پس منظر اور تجربے کو اہمیت دی جانی چاہیے بلوچستان کی باصلاحیت خواتین کو آگے آنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صوبے کی حقیقی صلاحیتوں کو قومی سطح پر مثر نمائندگی مل سکے۔

WhatsApp
Get Alert