سبی میں چاکر روڈ پبلک پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہندو تاجر بسنت کمار جاں بحق

شدید زخمی تاجر ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ذرائع


واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع
سبی(قدرت روزنامہ)سبی کے علاقے چاکر روڈ پبلک پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر بسنت کمار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد شدید زخمی تاجر کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او سٹی پولیس کے مطابق علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert