تخریبی عناصر بلوچستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو نہیں روک سکتے، پائیدار امن کیلئے عوام فورسز کا ساتھ دیں: ایڈووکیٹ تانیہ بازئی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے کہا ہے کہ گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی بہادری مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا گوادر معاشی ترقی سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے دہشت گرد عناصر اپنی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرکے ترقیاتی عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز کی مثر حکمت عملی اور بروقت اقدامات ان کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے سکیورٹی اداروں کی خدمات اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن ترقی اور خوشحالی کے سفر کو نہیں روک سکتے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور سکیورٹی اداروں کی حمایت قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین سول سوسائٹی اور عوام کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہو اور ترقی کا سفر جاری رہے۔

WhatsApp
Get Alert