پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 7 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 11 سینٹ کی کمی کے بعد 101.65 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک سینٹ کے اضافے سے 115.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 16.51 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 4,000.20 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1.62 ڈالر کی کمی کے بعد 52.73 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert