نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پر حملے میں 3 طالبات زخمی، وزیر داخلہ کو نوٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پر حملے میں 3طالبات زخمی ہوگئیں جبکہ املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے رخشان ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں، گرلز کالجز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے کالج میں گھس کر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں تھیں۔ حملہ آور سیکیورٹی کیمروں کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert