لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کردیاہے۔
یادرہےکہ جسٹس محسن اخترکیانی کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ ہوا تھا،نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے دو ہزار بتیس میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
