تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
کھاریاں سے محمود اچکزئی کا بیٹا گرفتار ہوا، انہوں نے نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے درخواست کی اور رہائی تک لاہورموجودرہے، عمران خان کی دفعہ ان کو اصول اور فارم 47 یاد آجاتے ہیں؛ ارکان کی شدید تنقید کے دعوے سے نعیم اشرف بٹ کی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے مبینہ مشکوک کردار پر سخت تنقید کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ علامہ ناصر کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کی خبر کے مطابق اجلاس میں شریک ارکان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل جب کھاریاں سے محمود اچکزئی کا بیٹا گرفتار ہوا تھا تو انہوں نے اس کی رہائی کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے براہ راست درخواستیں کی تھیں اور بیٹے کی رہائی تک وہ لاہور میں ہی مقیم رہے تھے، لیکن جب بات بانی پی ٹی آئی عیمران خان کی رہائی یا ان کے مطالبات کی آتی ہے تو انہیں اچانک اصول اور فارم 47 کے بیانیے یاد آ جاتے ہیں۔
خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنےوالےPTIکےسینئر رکن قومی اسمبلی گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہلے سےلکھی ہوئی پریس ریلیز بھی لےائےتھے۔جسکو تمام ارکان نےماننے سےانکارکرتےہوئےکہاہمیں یہ ہومیوپتھک اعلامیہ نہیں چاہیےجوباتیں یہاں ہوئی ہیں وہی پریس ریلیز میں ہوںگی
@ARYNEWSOFFICIAL https://t.co/zhaCp6FLQG— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) October 28, 2026
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک سینئر رکنِ قومی اسمبلی مبینہ طور پر پہلے سے لکھی ہوئی ایک پریس ریلیز بھی اپنے ساتھ لے کر آئے تھے، تاہم پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان نے اس پہلے سے تیار شدہ اعلامیے کو ماننے سے یکسر انکار کردیا۔
صحافی نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ارکان نے اس پہلے سی لکھی جانے والی پریس ریلیز پر دوٹوک الفاظ میں مؤقف اپنایا کہ ہمیں یہ ہومیوپتھک اعلامیہ نہیں چاہیے، بلکہ جو تلخ اور حقیقی باتیں اجلاس کے اندر ہوئی ہیں، پریس ریلیز میں ہو بہو وہی حقائق عوام کے سامنے لائے جانے چاہئیں۔
