وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت شہریوں کو پٹرول کے پانچویں اور چھٹے ٹوکن بھی ملنے کا دعویٰ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے تحت بعض شہریوں کو پٹرول سبسڈی کے پانچویں اور چھٹے ٹوکن بھی موصول ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے بعد اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد میں مزید ٹوکنز کے اجرا سے متعلق دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
عوامی سروے کے مطابق بعض شہریوں نے بتایا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرول ریلیف اسکیم کے تحت پانچواں اور چھٹا ٹوکن بھی موصول ہو چکا ہے۔
یہ پیش رفت ان شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جو اپنے پٹرول سبسڈی ٹوکنز کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ملنے والی سہولت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا مقصد اہل گاڑی مالکان کو سبسڈی کے ذریعے پٹرول کی خریداری میں مالی ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔
تاہم پانچویں اور چھٹے ٹوکن کے اجرا سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کی تاحال آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی حکومتی سطح پر اضافی ٹوکنز کے اجرا کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹوکنز کی تعداد، اہلیت اور موجودہ اسٹیٹس کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے اسکیم کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار کرنے سے گریز کریں۔

WhatsApp
Get Alert