ایف بی آر کا ملک بھر کے بڑے ٹیکس دفاتر کے اوقاتِ کار میں توسیع کا فیصلہ، ہفتے کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے تمام بڑے ٹیکس دفاتر کے اوقاتِ کار میں توسیع کرتے ہوئے انہیں ہفتہ 31 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں توسیع کا اطلاق بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر (ایل ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) پر ہوگا۔
ایف بی آر نے متعلقہ تمام دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہفتے کے روز رات 8 بجے تک معمول کے مطابق کام جاری رکھا جائے تاکہ انہیں اپنے ٹیکس امور کی تکمیل میں آسانی ہو۔
اس کے علاوہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی کلیئرنس انتظامات مکمل کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق اپنی برانچیں کھلی رکھیں۔
ایف بی آر نے ہفتہ 31 اکتوبر کے لیے ٹیکس دفاتر کے اوقاتِ کار میں توسیع سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert