فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے بدامنی پھیلانے والے ناکام، دہشت گرد اب سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے تک محدود رہ گئے: ایڈووکیٹ تانیہ بازئی

صوبے کے عوام امن اور معاشی ترقی کے خواہاں ہیں، تخریبی عناصر کی گمراہ کن مہم باشعور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی: بیان

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) معروف سماجی و سیاسی شخصیت ایڈووکیٹ تانیہ بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں اور امن دشمن عناصر کے خلاف مسلسل جدوجہد کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد اب ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے اور پروپیگنڈا کرنے تک محدود رہ گئے ہیں، تاہم اس طرح کی سرگرمیاں ان کے عزائم کو کامیاب نہیں بنا سکتیں تانیہ بازئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو متاثر کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، کیونکہ باشعور عوام حقائق کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے روشن مستقبل کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔

WhatsApp
Get Alert