سی سی ڈی نے ماورائے عدالت کاروائیاں کی ہیں، کیا آپ مریم نواز کے ان اقدامات پر تعریف کرینگے؟ عمار مسعود کا سوال

میں تو ہمیشہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کرتا ہوں، کیونکہ عدالتی سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے ریاست کو پھر کئی اقدامات اٹھانا پڑتے ہیں، سینیٹر عابد شیر علی کا جواب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے پنجاب میں ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کے واقعات سے متعلق کہا کہ میں تو ہمیشہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کرتا ہوں، کیونکہ عدالتی سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے ریاست کو پھر کئی اقدامات اٹھانا پڑتے ہیں۔ وی نیوز پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ میرے خیال میں قانون سازی ہونی چاہیئے، خصوصی عدالتیں ہونی چاہئیں، اگر عدالتوں میں انصاف نہیں ملے گا، 6 ماہ بعد اگر درندہ آکر پھر وہی کرے گا۔
ابھی ہیومن رائٹس کمیٹی میں اسلام آباد میں لائبہ خودکشی کیس چل رہا ہے۔ پہلے وہ بندہ خیبرپختونخواہ میں جرم کرکے آتا ہے، اور یہاں پھر فراڈ کرتا ہے، اس طرح کے درندے جو با ربار اپنی درندگی کا استعمال کرتے ہیں، یہ سب عدالتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے کرتے ہیں۔
پھر کئی اقدامات ہوتے ہیں جو ریاست کو اٹھانا پرتے ہیں۔

کل کو آپ کہیں گے کہ دہشتگردوں کو بھی عدالتوں میں لے کر جائیں۔
منشیات فروش بھی انسانیت کے قاتل ہیں، ان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیئے۔ ضیاء الحق دور سے پہلے پھانسی دی جاتی تھی تو تب امن اور سکون تھا۔
دنیا کے کسی ملک یا امریکا میں چلے جائیں وہاں پر درندہ صفت لوگوں کو ایجنسیز کیسے ڈیل کرتی ہیں؟میری ذاتی رائے ہے کہ درندوں کو نہیں چھوڑنا چاہئے۔
ہمیں قانون سازی کرنی چاہیئے اور خصوصی عدالتوں میں 2 ماہ میں ٹرائل کرکے لٹکا دینا چاہئے۔
ملتان واقعے کی ویڈیو دیکھی ، جس بندے نے چھوٹے بچے کو گاڑی ماری ، کون سی انسانیت ہے کہ اس طرح کے درندوں کو حق دیا جائے کہ دوبارہ بھی یہی کچھ کریں۔ میں تو ہمیشہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کرتا ہوں۔
یاد رہے چیئرمین ایچ آرسی پی اسد اقبال بٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ 2025 سے اب تک 2 ہزار کے قریب لوگ ایکسٹرا جوڈیشل کِلنگ میں مار دیئے گئے، پچھلے 6 مہینوں میں1 ہزار لوگوں کو ماردیا گیا، اس طریقے سے جرائم کم نہیں ہوتے، جب تھپڑ کا بدلہ تھپڑ مارا جائے گا تو پھر عدالتوں کو بند کردیں۔

WhatsApp
Get Alert