محبت اب خریدنی پڑتی ہے، بشریٰ انصاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےکہا ہےکہ رشتوں کیلئے اب محبت خریدنی پڑتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے محبت سے متعلق گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے خون کے رشتوں کو وقت دیں گے تو وہ بھی آپ کے قریب ہوں گے یا محبت قائم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اولاد کیلئے بھی یہ ہی ہے کہ آپ اولاد کیلئے محبت کے علاوہ ان پر خرچ کریں گے تو، اس محبت میں اور زیادہ طاقت پیدا ہوگی۔
سینئر اداکار کا کہنا تھاکہ دوست بھی ایسے ہی ہوتے ہیں اگر آپ کسی دوست کیلئے فائدے مند ہیں تو وہ دوست آپ کے ساتھ ہے اور اگر نہیں تو وہ آہستہ آہستہ کسی اور جانب چلا جائے گا یا آپ کو چھوڑ دے گا، ہر رشتے کیلئے اب محبت خریدنی پڑتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert