کہیں جا نہیں رہے تو پھر ہوا کیوں نکلی ہوئی ہے، ثناءاللہ

لاہور (قدرت روزنامہ)رانا ثناءاللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کہیں جا نہیں رہے تو پھر ہوا کیوں نکلی ہوئی ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جن کے کرائے کے ترجمان اُن کے جانے کی باتیں کرنا شروع کر دیں اُن کا واقعی ہی جانے کا وقت ہو گیا ہے .


ان کا کہنا تھا کہ باس اور چپڑاسی نہ کہیں جانے اور نہ منہ دکھانے کے قابل رہے ہیں ،جس جماعت کا سیکرٹری اطلاعات جماعت کے سربراہ کو اور ٹیم کو گدھا کئے اُن کی حقیقت ڈراموں سے نہیں بدلے گی . رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ بیانات کی آکسیجن اسے زندہ نہیں رکھ سکتی ، نیازی ڈرامہ کا دی اینڈ ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں