فن و ثقافت شوبز

اداکارہ حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میدی اپر وائرل ہوگئیں۔ حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)


معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی۔
ویڈیو پیغام میں حریم کا کہناتھا کہ جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان سے ہم مایوس ہوئے ہیں، ناامید ہوئے ہیں لیکن ابھی بھی ایک امید ہے کہ شاید کوئی ایسا وزیراعظم آئے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے۔حریم نے مزید کہا کہ لیکن اسی طرح اگر ہم بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہے اور بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات اداروں کی تحقیق کی ہے تو بے شک تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی اس کے بعد اور چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ساری رقم جو حریم کی ویڈیو میں موجود ہے وہ ان کی ہے اور وہ منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں جب کہ ان کا تمام پیسہ قانونی ہے۔واضح رہے کہ حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے کے حرکت میں آنے پر ٹک ٹاکر اب اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں