بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے: گورنر بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجعفر مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ،آج بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا ،جب گورنر نہیں ہوں گا تو کھل کرتبصرہ کروں گا۔
