پاکستان کی سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سوڈان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جمہوریہ سوڈان کے وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر سوڈان کے وزیر داخلہ نے پاکستان کی حمایت اور سوڈان کے ساتھ مسلسل اظہار یکجہتی کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert