مریم نواز کی جہلم تقریر سے تاثر پیدا ہوا ہے کہ ایک پیج والی کہانی ختم ہوگئی ہے، حامد میر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جہلم تقریر سے تاثر پیدا ہوا ہے کہ ایک پیج والی کہانی ختم ہوگئی ہے، پہلے ایک تاثر تھا کہ حکومتی لوگ اور طاقتور حلقے ایک پیج پر ہیں۔ حامد میر نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ ساہیوال اور گوجرانوالہ کے الیکشن میں میرے خلاف صف آرائی کی کوشش کی گئی، ہمارے امیدواروں کیخلاف کالعدم تنظیموں کے نمائندے کھڑے کئے گئے۔
ان کا اشارہ ملی مسلم لیگ کی طرف ہے۔ملی مسلم لیگ کے امیدواروں نے کافی امیدوارنے کافی ووٹ حاصل کئے ہیں۔
مریم نواز تنقید تو چوہدری سالک حسین کے خلاف کررہی تھیں، لیکن ساتھ ہی ارینجمنٹ اور کالعدم تنظیموں کا ذکر کرکے وہ اشارہ کسی اور طرف بھی کررہی تھیں۔
شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میڈیا میں کچھ لوگ اب مریم نواز کیخلاف کرپشن کی کہانیاں سنانا شروع ہوگئے ہیں۔
میڈیا کا ٹارگٹ پہلے مریم نواز نہیں تھیں بلکہ تحریک انصاف اوراتحادی تھے۔
مریم نواز کی جہلم تقریر کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ ایک پیج والی کہانی ختم ہو گئی ہے، حامد میر https://t.co/NvJgXjXJ9Z
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 11, 2026
لیکن اب انہوں نے بھی مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ہے، ہوائی جہاز کے قصے سنا رہے ہیں۔اس سے مریم نواز کو شایدتاثر ملا کہ ان کیخلاف مہم شروع ہوگئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے سب پتا ہے ، میں سب جانتی ہوں۔
میری ناچیز کی رائے میں مریم نواز اور چوہدری سالک کو ایک چیز سمجھ لینی چاہیئے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، یہ جو لڑائی شروع کی ہے اس کی اصل وجہ تو آپ دونوں کو پتا ہے۔
لیکن ہمیں آپ کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ ہیں ان سے پتا چل رہا ہے کہ یہ لڑائی مسلم لیگ ن اور ق لیگ کی نہیں ہے۔
مریم نواز تنقید تو سالک حسین پر کر رہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کبھی اگلی Arrangement اور کبھی کلعدم تنظیموں کا ذکر کر کے دوسری طرف بھی اشارہ کر رہی ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ میدیا کے کچھ ایسے لوگ بھی مریم نواز کیخلاف کرپشن کی کہانیاں سنانے لگ گئے ہیں جنکا نشانہ پہلے عمران خان اور پی ٹی آئی تھی۔ حامد میر
@HamidMirPAK #MaryamNawaz #ImranKhan #PMLN #PTI— Ali Hassan (@AliJrnlst) November 11, 2026
حامد میر نے کہا کہ مریم نواز نے جہلم میں تقریب سے جو خطاب کیا، اس میں کچھ ایسی باتیں کی ہیں، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ جو پہلے تاثر تھا کہ حکومت میں شامل لوگ اور طاقتور حلقے ایک پیج پر ہیں، تو مریم نواز کی اس تقریر کے بعد ایک تاثر پیدا ہوا ہے کہ ایک پیج والی کہانی ختم ہوگئی ہے۔
