چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت
ماڑی انرجیز نے اس پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

چاغی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے سے تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔
یہ بات پاکستان میں تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے ایک خط میں سامنے آئی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور کان کنی کے شعبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں عالمی کان کنی کمپنیوں، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک کے حکومتی نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
