سردار عبدالرحمن کھیتران کابینہ سے نکلنے کے بعد ریاست اور سیاسی قیادت پر غصہ نکالنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں، بابر یوسفزئی

وزیراعلی سرفراز بگٹی دہشتگردی سے متاثرہ رہنما ہیں، صوبے کی پسماندگی کے ذمہ دار بعض سردار اور نواب خود ہیں،معاون وزیر داخلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کو چلا ہوا کارتوس ہے کابینہ سے نکالنے کے بعد غصہ ریاست، حکومت اور سیاسی قیادت پر نکالنے کے بجائے انہیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے ریاست کو کمزور کرنے والے بیانات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، ریاست ہے تو سیاست ہے ڈھائی سال تک حکومت کا حصہ رہنے کے دوران سردار عبدالرحمن کھیتران کو نہ کوئی خامی نظر آئی اور نہ ہی کوئی اعتراض یاد آیا، لیکن جیسے ہی کابینہ سے باہر ہوئے تو حکومت پر تنقید اور الزامات کا سلسلہ شروع کردیا۔ اقتدار میں رہتے ہوئے خاموشی اور اقتدار سے باہر آتے ہی اصولوں کی یاد آنا سیاسی منافقت کے مترادف ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشتگردی کے بینیفشری نہیں بلکہ خود دہشتگردی سے متاثر ہونے والے رہنما ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ان کے 300 سے زائد ساتھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ گزشتہ 16 برس سے دہشتگردی کے حوالے سے میر سرفراز بگٹی کا مقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار بعض سردار اور نواب خود ہیں، جنہوں نے دہائیوں تک عوام کو ترقی، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔ آج عوام کو گمراہ کرنے اور ریاستی مقف کو کمزور کرنے کے بجائے انہیں اپنے سیاسی کردار اور ماضی کی کارکردگی کا جواب دینا چاہیے بابر یوسفزئی نے خاتون رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں خواتین کی کردار کشی اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

WhatsApp
Get Alert