فائرنگ کے مختلف واقعات میں قبائلی رہنماسمیت2افراد جاں بحق خاتون زخمی

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد فائرنگ کے دو مختلف واقعات قبائلی شخصیت سمیت دو افراد جانبحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ محمڈ مراد پندرانی میں علاقے کے معروف زمیندار اور قبائلی شخصیت میر حسن پندرانی کے گھر گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انکو قتل جبکہ ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے واقعے میں ہلاک اور زخمی خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جہان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ خاتون زیر علاج ہیں جبکہ پولیس تھانہ اوستہ محمد سٹی کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سعید احمد لہڑی کو قتل کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی ۔
