پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 358 روپے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسی طرح عالمی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 51 سینٹ کے اضافے کے بعد 89.07 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 54 سینٹ کے اضافے سے 96.38 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت 32.41 ڈالر کی کمی کے بعد 3,852 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.76 ڈالر کی کمی کے بعد 47.87 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔زرعی اجناس کی عالمی قیمتوں میں بھی مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔ مکئی کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 454.75 ڈالر فی بشل ہوگئی جبکہ گندم کی قیمت 3.50 ڈالر کے اضافے سے 603.25 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 99 سینٹ کے اضافے سے 81.62 ڈالر فی یونٹ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.85 ڈالر کے اضافے سے 225 ڈالر فی یونٹ ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert