دوران پرواز انٹرنیٹ کی فراہمی، پی ٹی اے کا اہم اقدام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوران پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے پی ٹی اے نے لائسنسنگ فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکشین اتھارٹی کے مطابق فضائی سفر کے دوران مسافروں کو بہتر انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولتوں کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی ہے لائسنس یافتہ کمپنیاں پی ایس اےآربی سے رجسٹرڈ سیٹلائٹس استعمال کر سکیں گی۔

پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کو سیٹلائٹ سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے ٹرانزٹ طیاروں کو ان سروسز کیلئے این اوسی لازمی ہو گا، دوران پرواز ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے آغاز سے مسافروں کو بلاتعطل انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

WhatsApp
Get Alert