نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کن خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ سے شہری متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے علاوہ دیگر سہولیات کیلیے بھی بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ، موٹرسائیکل یا گاڑی کی ملکیت کی منتقلی، جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے قانونی ورثا کی تصدیق، حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس اور پاسپورٹ سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق کیلیے پاک آئی ڈی ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔
مزید کہا گیا کہ متعلقہ سروس کیلیے ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔
