وزیر! بغیر اطلاعات بغیر معلومات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ وزیر! بغیر اطلاعات، موصوف نہیں جانتے؟ کہ پیپلز پارٹی آئینی عہدے رکھتی ہے، کابینہ کا حصہ نہیں۔ سیدہ شہلا رضا نے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر۔۔۔ بغیر اطلاعات بغیر معلومات،
موصوف نہیں جانتے کہ پیپلز پارٹی آئینی عہدے رکھتی ہے۔
کابینہ کا حصہ نہیں ۔ حکومتی حمایت کرتی ہے۔ حکومت کا حصہ نہیں، ائین میں جس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے اور کوئی ابہام نہیں۔ اس پر ریفرنڈم نہیں ہوتا۔
وزیر حکومت کی پالسیز دیتا ہے۔ ذاتی رائے نہں ۔ کیا یہ جہالت اور کھلا تضاد نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کی مرضی جانے بغیر اپنا ایجنڈا کسی پر مسلط نہیں کرسکتے، ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟ چھوٹے انتظامی یونٹس کو وجہ تنازع بنانے یا خون بہانے کی بات کرنا کیا یہ سیاسی بصیرت ہے؟ اگر ریفرنڈم پہلے کبھی غیرجمہوری انداز میں کیا گیا تو کیا عوام کو اب جمہوری حق سے محروم رکھ سکتے ہیں؟
وزیر۔۔۔
بغیر اطلاعات بغیر معلومات۔
موصوف نہیں جانتے کہ۔۔ پیپلز پارٹی آئینی عہدے رکھتی ہے ۔کابینہ کا حصہ نہیں ۔حکومتی حمایت کرتی ہے۔حکومت کا حصہ نہیں۔۔ائین میں جس بات کی وضاحتکر دی گئ ہےاور کوئی ابہام نہیں۔ اس پر ریفرنڈم نہیں ہوتا۔وزیر حکومت کی پالسیز دیتا ہے۔ذاتی رائے نہں ۔کیا یہ جہالت اور کھلا تضاد نہیں۔— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) November 17, 2026
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور ہم سب اس سسٹم کا دہائیوں سے حصہ رہے ہیں، ہم آج اپنے آپ کو سسٹم کی کمزوریوں سے جدا نہیں کر سکتے، سیاست کی آڑ میں یہ کہنا کہ ہم احتساب سے مبرا ہیں، قانون اور عوام دونوں اسے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی اصلاحات بھی خود کیں اور اب الزام بھی نیب کو دیا جا رہا ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے، بیک وقت حکومت کے مزے بھی لینا اور اپوزیشن بھی کرنا، پروٹوکول اور عہدے بھی رکھنا، یہ تضاد بھی ہے اور دوہرا معیار بھی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج کی بات چیت کے پیچھے جو اصل مسئلہ ہمیں سمجھ آتا ہے وہ صوبوں کی جاری بحث ہے، عوام میں یہ بحث پورے زور سے جاری ہے، کیا لوگوں کا منہ بند کرا دیا جائے کہ اس پر بحث نہ کریں؟ کیا گورننس میں بہتری کی بات کرنے سے لوگوں کو روک دیا جائے؟
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ بات پارلیمان میں بھی ہوگی اور پارلیمان سے باہر بھی ہوگی، عوام سے بات چیت کرنے کے حق اور ان کی فلاح و بہبود کے متعلق انہیں بات کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، جمہوری اور سیاسی عمل کا تقاضا ہے کہ یہ بحث چلتی رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ اس معاملے پر عوام کے پاس جانے سے کیا مسئلہ ہے؟ عوام کیا چاہتے ہیں، یہ فیصلہ میں نے اور آپ نے نہیں کرنا، یہ فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو عوام کے پاس جانے پر سیاسی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریفرنڈم آئین کا حصہ ہے اور اس پر عوامی رائے ایک آئینی اور قانونی طریقہ کار ہے، عوام ہی آخری فیصلہ ساز ہیں اور گڈ گورننس ہر سیاسی جماعت کا منشور ہے، کسی جماعت کو بھی اس سے انکار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی عوام اور سندھ کی عوام مزید صوبے چاہتے ہیں تو بنا دیں، ورنہ نہ بنائیں، عوامی نمائندے عوام سے ہیں، عوام نمائندوں سے نہیں ہیں، عوام الٹی میٹ فیصلہ ساز ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کو وجہ تنازع بنانے کی بجائے اگر تعمیری انداز میں دیکھا جائے تو بہتر ہے، اس پر خون بہانے کی بات کرنا کیا یہ سیاسی بصیرت اور پختگی ہے؟ اگر پہلے کبھی ریفرنڈم کو غیر جمہوری انداز میں استعمال کیا گیا تو کیا اب اس کی آڑ میں عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کی مرضی جانے بغیر اور باقی تمام صوبوں کی رائے جانے بغیر اپنا ایجنڈا کسی پر مسلط نہیں کر سکتے، ہم ایک ہی حکومت کا حصہ ہیں، آئیں مل بیٹھیں اور عوام کی بہتری اور ملکی مفاد میں بہترین فیصلہ کریں، یہ فیصلہ عوام کی رائے پر مبنی ہونا چاہیے۔
