لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، شادی سے واپسی آنیوالی فیملی کی 5 سالہ بچی جاں بحق


لاہور(قدرت روزنامہ)ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر سندر اڈے کے قریب پیش آیاجہاں ایک فیملی لوڈر رکشے پر سوار تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی نے عقبی سائیڈ سے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹکر کے نتیجے میں 5 سالہ ایمان فاطمہ رکشے سے اچھل کر سڑک پر گری اور ٹریکٹر کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گئی، جاں بحق ہونے والی بچی فیملی کے ہمراہ شادی سے واپس منڈی احمد آباد جا رہی تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور صابر کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی۔

WhatsApp
Get Alert