میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی نے مشکوک افراد سے تفتیش، اکاؤنٹس چھان بین کی اجازت مانگ لی

جے آئی ٹی احمد بھاردے، عبد اللہ بھاردے اور میر رضا کے ساتھ منسلک رہنے والوں کے اکاؤنٹس کی جانچ چاہتی ہے، ذرائع


کراچی(قدرت روزنامہ)میر رضا قتل کیس میں جے آئی ٹی نے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی اجازت کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی احمد بھاردے، عبداللہ بھاردے اور میر رضا کے ساتھ منسلک رہنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں اور بینکوں کو تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی۔

WhatsApp
Get Alert