ہم سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئیں، مل بیٹھیں، تحریری معاہدہ کریں اور آگے بڑھیں: علامہ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، یہ ایک مشترکہ ایجنڈا ہے اور یہی پاکستان کا ایجنڈا ہے، آئیں، مل بیٹھیں، تحریری معاہدہ کریں اور آگے بڑھیں۔

وائس چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ’’ جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ وزارت کا لالچ ہے، نہ صدارت کا، نہ وزارتِ عظمیٰ کا اور نہ ہی مشیر بننے کا، ہمارے لیے صرف ہمارا وطن اہم ہے۔ اس وقت ان سب نے اپنی نالائقیوں اور ناکامیوں کے باعث ہماری فورسز پر بوجھ ڈال کر انہیں دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔

علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے کم از کم ایجنڈا یہ ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو، آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں، اور پارلیمان کو بالادست اور طاقت کا سرچشمہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح الیکشن کمیشن کی اصلاح اور اس کے چیئرمین کی درست تقرری کی جائے۔ یہ طے کر لیا جائے کہ جو ووٹ بیلٹ باکس میں جائے گا وہی باہر نکلے گا، اور پاکستان میں حکمرانوں کا انتخاب صرف عوام کے ذریعے ہوگا۔ کسی کی سلیکشن نہیں ہوگی، اور جو بھی عوامی حقِ رائے دہی پر ڈاکہ ڈالے گا ہم اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

ضمانت کے باوجود دوبارہ گرفتاریاں اور تیمور سلیم جھگڑا کا تھانے سے غائب ہونا تشویشناک ہے، عدالتیں اپنے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرا سکتیں تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ عبدالغنی آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ ڈریں نہیں اور گھبرائیں نہیں۔ اگر ظاہری طور پر چند دنوں کے لیے حکومت چھنتی بھی ہے تو چھن جانے دیں؛ ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے تو پاکستان ٹھیک ہو جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert