مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک

مستونگ (قدرت روزنامہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی 2 بڑی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ’ردالفتنہ-3‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع مستونگ میں 2 مختلف بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
لاہور میں فلموں کی تیاری کا عمل جاری تھا کہ تقسیم ہند کا وقت آ ن پہنچا،شدید ہنگامے پھوٹ پڑے اس دنگے فساد میں پنچولی کے دونوں سٹوڈیو جلا دیئے گئے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا ہے۔
وہ ہمیشہ تمہیں بھولتی رہے گی،میں کسی ایک کو نہیں چنوں گا،اس کی آواز میں پہلی بار خوف تھا،روشنی کی طرف مت جانا، جسم پر پھیلتی سیاہ لکیریں گردن تک پہنچ چکی تھیں
’سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔‘
