برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ نے توہین رسالت کا قانون بنانے کامطالبہ کردیا

لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نےحضرت محمدﷺ کی توہین پر سز ادینے کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے . واضح رہے کہ کینیڈا میں سابق بورڈنگ سکولوں سے قدیم مقامی نسلوں کے بچوں کی ہزاروں قبریں برآمد ہونے پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے برطانیہ کے بادشاہوں کے مجسموں کو گرا دیا اور ان پر سیاہی مل دی تھی .

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس عمل کو مجسموں کی بے حرمتی قرار دیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ میں بادشاہوں کی مورتیوں کی تذلیل اور توڑ پھوڑ پر 10 سال قید کی سزا کا قانون پیش کیا گیا ہے . اس موقع پر مسلم خاتون رکن اسمبلی ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ صرف بادشاہوں کی نہیں بلکہ ہمارے نبیﷺ کی گستاخی پر بھی سزا کا قانون بنایا جائے . جس طرح آپ کو اپنے بادشاہوں کی مورتیوں سے پیار ہے اس سے کہیں زیادہ ہمارے لیے ہمارے پیغمبر ﷺمحترم ہیں . اس لیے ہمارے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ میں بار بار شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کو بند کروایا جائے . خیال رہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے . . .

متعلقہ خبریں