بھارت سے مذاکرات کا دارومدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا دارومدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے یورو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو فوری طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا دارومدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک پالیٹکس اور یکطرفہ اقدامات مسائل کا حل نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں، ریجنل فورم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم ہے، خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان اٹھارہ جون کے معاہدے کی پاسداری کے لیے کوشاں ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہو، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ ، داعش کیخلاف قابل تصدیق کارروائی درکار ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر پر مشتمل ‘آر فور’ ممالک کا اجلاس اگلے مہینے جرمنی میں ہوگا، استنبول اجلاس میں یورپی ملکوں کی شمولیت سے یہ فورم ‘ای فور’ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تسلسل کیلئے یورپ کی حمایت چاہتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی ہے۔

WhatsApp
Get Alert