پنجاب میں محنت کش طبقے کے لیے زبردست سہولت

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں محنت کش صرف ایک مسیج کرکے شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (پی ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے محنت کشوں کی سہولت کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔
اب محنت کش ٹیلنٹ اسکالر شپ، میرج گرانٹ، اور ڈیتھ گرانٹ سے متعلق ہر سوال کا جواب اب صرف ایک مسیج کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں۔
0302-3911149
پی ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر سابقہ نمبر اب فعال نہیں۔ براہِ کرم صرف نئے نمبر پر واٹس ایپ کریں۔
واٹس ایپ نمبر
0302-3911149
واٹس ایپ کا پرانا نمبر اب تکنیکی وجوہات کی بنا پر فعال نہیں ہے لہٰذا اس نئے نمبر پر رابطہ کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
