سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے کرکٹرز کتنی لیگز کھیل سکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے قومی کرکٹرز کی لیگز اور ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تفصیلات سامنے آگئی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ ٹیسٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ ایک لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ 2 غیرملکی لیگز کھیل سکیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کے علاوہ 3 غیرملکی لیگز میں شرکت کی اجازت ہے، ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت ان کے ڈیولپمنٹ سے مشروط ہوگی، پی سی بی یہ فیصلہ کرے گاکہ ڈیولپمنٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ڈیولپمنٹ کےلیے کس جگہ کھیلنےکی ضرورت ہے، پی سی بی نے ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کے ساتھ این او سی کی کوئی شرط نہیں رکھی، کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کو کم ازکم 6 فرسٹ کلاس میچز لازمی کھیلنے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 2 فرسٹ کلاس یا 4 ون ڈے میچز، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ والوں کے لیے 2 فرسٹ کلاس یا 6 وائٹ بال میچز جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری والےکرکٹرز کو 8 سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے لا زمی قرار دیے گئے،کنٹریکٹڈکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط پوری کرنے کے بعد پیسے ریلیز کیے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert