رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کی چیئرپرسن منتخب
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی رکن محترمہ شاہدہ رؤف کو اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت محترمہ شاہدہ رؤف اب صوبے میں منصوبہ بندی اور ترقیاتی امور سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں اور کارروائی کی سربراہی کریں گی۔
