بلاول بھٹو نے کراچی کے بعد اب پنجاب کو بھی چار حصوں میں تقسیم کرنے کی مخالفت کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی کے بعد اب پنجاب کو بھی چار حصوں میں تقسیم کرنے کی مخالفت کر دی ہے، جس لگتا ہے کہ بلاول بھٹو نے ن لیگ کو بھی “ہلہ شیری” دے دی ہے۔
غریدہ فاروقی نے ایکس پر اپنے تبصرے میں کہا کہ 27ویں ترمیم بارے بلاول بھٹو کے موقف میں، کراچی کی تقریر کے بعد، اب ملتان میں Meet The Press، میں تبدیلی۔
کراچی میں 27ویں ترمیم کے بارے میں brute majority استعمال کیا اور ملتان میں ایک بار پھر 27ویں ترمیم کو “کامیابی” قرار دے دیا۔
کراچی کے بعد، ملتان Meet The Press میں بلاول بھٹو اپنے دبنگ بیانیے میں مزید آگے بڑھ گئے! کراچی میں سندھ کی تقسیم کی مخالفت، اور اب پنجاب میں (جنوبی پنجاب صوبے کے علاوہ) چار حصوں میں تقسیم کی مخالفت کر دی۔
۔۔!! بلاول بھٹو تو ن لیگ سے زیادہ بہادر نکلے، ن لیگ کیلئے پنجاب میں راہ ہموار کر دی، پنجاب کا مقدمہ بھی بلاول بھٹو نے اپنے ذمہ لے لیا۔
کل رانا ثناءاللہ نے کہا، آج بلاول بھٹو نے بھی کہہ دیا کہ صوبوں کا معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے، متنازع بن گیا ہے، سیاستدانوں کو اس معاملے کو دیکھنا چاہئیے تھا۔
بلاول بھٹو تو ن لیگ سے زیادہ سیاسی بہادری دکھا رہے ہیں۔ پنجاب کی 4 حصوں میں تقسیم کی بھی مخالفت کر دی ( ماسوائے جنوبی پنجاب کے )۔ بلاول نے تو لگتا ہے ن لیگ کو بھی “ہلہ شیری” دے دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert