پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ اب کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 4030 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرز بڑھ کر 3561 فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قمیت 166 روپے اضافے سے 4629 روپے ہوگئی۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert