آباد کا عمارتیں سیل کرنے پر سندھ حکومت کو الٹی میٹم

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین آباد حنیف گوہر نے عمارتیں سیل کرنے پر سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

چیئرمین آباد حنیف گوہر کا سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بلڈرز کی سیل شدہ عمارتیں ڈی سیل نہ ہوئیں تو تعمیراتی کاروبار مستقل طور پر بند کردیں گے۔

سندھ حکومت اپنی کوتاہی چھپانے کے لیے قانونی بلڈرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حنیف گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ قانونی بلڈرز کی سیل شدہ عمارتیں ڈی سیل نہ کی گئیں تو تعمیراتی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی بلڈرز احتجاجاً سڑکوں پر آنے اور مزدوروں کو فارغ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  1. چیئرمین آباد نے الزام عائد کیا کہ ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات ہوتی رہیں، فی فلور 25 سے 50 لاکھ روپے وصول کرکے خاموشی اختیار کی گئی اب اپنی کوتاہی چھپانے کے لیے قانونی بلڈرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حنیف گوہر نے پورشن مافیا کے خلاف کارروائی اور قانونی بلڈرز کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کراچی کی 26 سڑکوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ان سڑکوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، آباد کے ارکان کی اربوں روپے کی پراپرٹی متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانےکاکام جاری ہے ملبے سے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی 12 افراد بدستور لاپتا ہیں۔

WhatsApp
Get Alert