تماشے کا حصہ بننے والے کسی بھی عہدے پر رہیں کٹھ پتلی ہی رہتے ہیں، کامران شاہد
1950ء سے جمہوریت کے نام پر کٹھ پتلی تماشہ جاری ہے، اقتدار میں حصے کیلئے سیاسی خودمختاری کا سودا کرنے والے کٹھ پتلی بنتے ہیں، ایسے سیاستدان سیاست کو رسوا کرتے ہیں؛ اینکرپرسن کی ایکس پوسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکرپرسن کامران شاہد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر ایک کٹھ پتلی تماشا جاری ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے اسٹیج پر ایسے سیاسی کرداروں کی ضرورت رہتی ہے جو ناظرین کو یہ باور کروائیں کہ یہ کارکردگی واقعی جمہوریت ہے، سیاسی طبقے کا ایک حصہ دھاندلی زدہ انتخابات اور مشکوک مینڈیٹ کے سہارے اقتدار میں حصے کے لیے اپنی سیاسی خودمختاری کا سودا کر کے رضاکارانہ طور پر کٹھ پتلی بن جاتا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 1950ء کی دہائی سے جمہوریت کے نام پر ایک کٹھ پتلی تماشہ جاری ہے، اور اس طرح کے تماشے کو چلانے کے لیے اسٹیج پر ایسے سیاسی کردار درکار ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کو قائل کر سکیں کہ یہ سب کچھ حقیقت میں جمہوریت ہے۔
Since the 1950s, a puppet show in the name of democracy has been going on. Such a show needs political characters on stage to convince the audience that the performance is, indeed, democracy.
A section of the political class — those who willingly become puppets, ride on rigged elections and fraudulent mandates, and trade their political independence for a share of power.
Such politicians are not merely betraying their workers; they are disgracing the very idea of representative politics.
Holding public office does not make someone a statesman. Wearing the robe of democracy does not make someone a democrat.
Those who shamelessly surrender their conscience, mandate and independence for petty perks and privileges are not exercising political leadership. They are participating in a puppet show — and will remain its puppets, regardless of the offices they occupy.— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) November 27, 2026
کامران شاہد کہتے ہیں کہ سیاسی طبقے کا ایک حصہ ایسا ہے جو اپنی مرضی سے کٹھ پتلی بنتا ہے، مبینہ دھاندلی زدہ انتخابات اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آگے بڑھتا ہے اور اقتدار میں حصہ حاصل کرنے کے بدلے اپنی سیاسی آزادی اور خودمختاری کا سودا کر لیتا ہے۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سیاستدان صرف اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی غداری نہیں کرتے بلکہ نمائندہ سیاست کے بنیادی تصور کو بھی رسوا کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی سرکاری عہدہ حاصل کر لینے سے کوئی شخص مدبر یعنی اسٹیٹس مین نہیں بن جاتا اور نہ ہی جمہوریت کا لبادہ اوڑھ لینے سے کوئی جمہوریت پسند کہلانے کا حق دار بنتا ہے۔
اپنی پوسٹ میں اینکرپرسن نے مزید لکھا کہ لوگ معمولی مراعات اور فوائد کے لیے اپنے ضمیر، مینڈیٹ اور آزادی کو بے دریغ قربان کر دیتے ہیں وہ سیاسی قیادت کا کردار ادا نہیں کر رہے ہوتے بلکہ ایک کٹھ پتلی تماشے میں شریک ہوتے ہیں اور خواہ کسی بھی عہدے پر براجمان ہوں، اسی تماشے کی کٹھ پتلی بنے رہتے ہیں۔
