نوجوان فائٹر نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نوجوان فائٹر محمد جواد نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔
آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں محمد جواد نے انڈر ففٹین کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد جواد نے روس، قازقستان اور میزبان آذربائیجان کے فائٹرز کو شکست دے کر انڈر ففٹین پینکریشن کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
محمد جواد رواں برس انڈر سکسٹین ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا کے تقریباً 35 ممالک کے ایک ہزار کھلاڑی شریک ہیں، پاکستان کے تین فائٹرز مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے محمد جواد کی کامیابی کو پاکستان میں کھیل کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert