غیر آئینی طریقے اور مسلح جتھوں کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا ہے کہ غیر آئینی طریقے اور مسلح جتھوں کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں۔
باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ امن کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مسائل حل کیے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال بنانے اور امراض قلب اسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ 3 ماہ میں الیکٹرک بسیں بھی چلتی نظر آئیں گی۔

WhatsApp
Get Alert