کراچی: سیاسی جماعت کی ریلی، ریڈزون میں سکیورٹی انتظامات سخت، متبادل ٹریفک پلان جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج سیاسی جماعت کی ریلی کے باعث ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
شہر قائد میں آج شام سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کیلئے انتظامیہ نے ریڈزون میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے ہیں۔
گورنر ہاؤس سے میٹروپول تک کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ فوارہ چوک پر ریلی کے سبب متبادل ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی روڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ متوقع ہے، عبداللہ ہارون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک دباؤ کا امکان ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
