اس حکومت کا جانا طے ہوچکا ہے، نئے سیٹ اپ کیلئے 100 افراد کی لسٹیں تیار ہیں، اسداللہ خان کا دعویٰ
میں نے سنا ہے ان افراد کے باقاعدہ انٹرویوز ہو رہے ہیں، یہ طے ہونا باقی ہے کہ کیا قومی حکومت آئے گی؟ محمود اچکزئی کو بھی صورتحال کا علم ہے، شاید تبھی وہ قومی حکومت کی بات کر رہے ہیں؛ اینکرپرسن کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکرپرسن اور تجزیہ کار اسداللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ نظام چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا اور اسے چلانے کے لیے تین چار سال پیچھے یعنی 8 فروری 2024ء کے مرحلے اور عوام کی منشا کی طرف واپس جانا پڑے گا، اس حکومت کا جانا طے ہو چکا ہے اور نئے سیٹ اپ کے لیے 100 افراد کی فہرستوں اور باقاعدہ انٹرویوز کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں، نئے صوبوں کی تجویز کے پیچھے بڑے سیاسی خاندانوں کا اثر کم کرنے اور نظام کو ہائبرڈ پلس کرنے کی سوچ کارفرما دکھائی دیتی ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نظام چلتا ہوا نظر نہیں آتا اور جب یہ نظام نہیں چلے گا تو اسے چلانے کے لیے تین چار سال پیچھے جانا پڑے گا جہاں سے گڑبڑ کا آغاز کیا گیا تھا، ری سیٹ کا مطلب یہ ہے کہ معاملے کو واپس عوام کی منشا کے پاس لے جایا جائے، 8 فروری 2024ء کو واپس لے جایا جائے، عوام سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، عوام ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دیں اور ایک نیا نظام یعنی عوام کا نظام سامنے آئے۔
🚨🚨 بریکینگ نیوز : سسٹم ری سیٹ کی تیاریاں ۔ 100 افراد کی لسٹیں تیار ۔!!!🔥🛑🛑
نئے سیٹ اپ کیلئے سو افراد کی لسٹیں تیار ہیں, میں نے سنا ہے, ان افراد کے باقاعدہ انٹرویوز ہو ریے ہیں ۔ اس حکومت کا جانا طے ہوچکا ہے ۔ یہ طے ہونا باقی ہے کہ, کیا قومی حکومت آئے گی؟ محمود خان اچکزئی کو بھی صورتحال کا علم ہے, شائد تبھی وہ قومی حکومت کی بات کر رہے ہیں ۔ بہرحال ایسا لگتا ہے کہ, اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ اسداللہ خان 🔥🚨— Anisha KHAN (@anishakhanpti) November 27, 2026
تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کچھ بھی کہے وہ اہمیت نہیں رکھتی بلکہ حتمی فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے اور عمران خان یہی کہیں گے کہ وہ صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حق میں ہیں مگر اس سے پہلے صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں، انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے گی، اگر پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو وہ فوری طور پر صوبے اور انتظامی یونٹس بنائے گی لیکن موجودہ حکومت کو وہ یہ نہیں کرنے دیں گے کیونکہ اس حکومت کے پاس اس چیز کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
اسداللہ خان نے دعویٰ کیا کہ نئے سیٹ اپ کے لیے 100 افراد کی لسٹیں تیار ہیں، سنا ہے کہ ان افراد کے باقاعدہ انٹرویوز ہو رہے ہیں، اس حکومت کا جانا طے ہو چکا ہے اور اب صرف یہ طے ہونا باقی ہے کہ آیا قومی حکومت آئے گی، جب کہ شاید اسی لیے محمود خان اچکزئی بھی قومی حکومت کی بات کر رہے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔
نئے صوبے بنانے کے پیچھے موجود سوچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ بڑے سیاسی خاندان جو ملکی مفاد میں آنے والی چیزوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے روک دیتے ہیں، ان سے پیچھا چھڑایا جائے، انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے اور باقی ایسی چھوٹی جماعتیں جو نرسریوں میں پیدا ہوتی ہیں انہیں ایڈجسٹ کیا جائے، جبکہ کنٹرول سسٹم کو بہتر بنا کر ہائبرڈ نظام کو ہائبرڈ پلس کر دیا جائے۔
