سابق بھارتی کرکٹر بابر اعظم سے مایوس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی ناقص پرفارمنس نے مایوس کردیا . آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ شرجیل خان کے انہیں مواقع دینے کے باوجود بابر اعظم صحیح نہیں کھیل پائے .


خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان نے ملتان سلطانز کیخلاف پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں 29 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی تھیں .
میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے مڈل اوورز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث میچ میں شکست ہوئی، ہمارے دو اہم بالرز عماد اور عامر دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے . واضح رہے کہ کراچی کا اگلا میچ 29 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ اسی روز ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں