قومی ٹیم کونسے نمبر پر آگئی؟آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی، شائقین کیلئے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹونٹی ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں قومی ٹیم کا تیسرا نمبر برقرار ہے . آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت انگلینڈ سے ریٹنگ پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر پہنچا ہے،

دونوں ٹیموں کے 269، 269 پوائنٹس ہیں .

پاکستان ٹیم 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے . آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا ساتواں، افغانستان کا آٹھواں، سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا 10 واں نمبر ہے .

. .

متعلقہ خبریں