پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے . اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کا 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا .

اسلام آباد سے شکست کے بعد پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کپتان وہاب ریاض دلبرداشتہ ہوکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیڈیم میں ہی روپڑے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں . تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض

کو اسٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے ، ان کے پاس کھڑا اسٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے . وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی . ایک صارف نے لکھا معذرت چمپئن لیکن دن اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا .

. .

متعلقہ خبریں