اشنا شاہ سے بھرے شاپنگ مال میں خاتون کی بدتمیزی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ اشنا شاہ سے بھرے شاپنگ مال میں ایک اجنبی خاتون نے بدتمیزی کرکے ان کا دن خراب کردیا۔
اداکارہ وماڈل اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ حال ہی میں ایک شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے ان کے نہ چاہنے کے باوجود ان کے بالوں کو چھُوا، جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا۔
The aunty at the mall will never know she effectively ruined my day by touching me (my hair, had she touched my face my week would have been ruined). Is the concept of wanting personal space from strangers so foreign that it falls in the realms of batameezi? 🥺 or is it just me?
— Ushna Shah (@ushnashah) March 6, 2022
اشنا شاہ نے مزید بتایا کہ اگر مذکورہ آنٹی ان کے چہرے کو چھُوتیں تو یقینی طور پر ان کا پورا ہفتہ خراب ہوجاتا۔
View this post on Instagram
اپنی اس پوسٹ میں اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کسی بھی اجنیی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کرنا ’بدتمیزی‘ نہیں؟ یا یہ صرف ان کا خیال ہے؟