پنجاب

تحریک انصاف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے ق لیگی رہنما مونس الہی کو کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ق لیگی رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفیٰ دیتا، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور لفظی گولہ باری کرنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی ساتھ بیٹھ گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعتماد ، اتحاد اور عدم اعتماد کی سیاست میں عوم کے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔

متعلقہ خبریں